بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

رمشا خان نے خوشحال خان کے ساتھ وائرل تصویر پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان نے سوشل میڈیا پر اپنی نکاح کی تصاویر وائرل ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جہاں میڈیا پورٹلز کو آڑے ہاتھوں لیا، وہی خوشحال خان کے ساتھ اپنی شادی کی خبروں کی بھی بالواسطہ تصدیق کر دی ہے۔

حال ہی میں رمشا خان اور خوشحال خان کی شادی کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں، جس پر ردعمل دیتے ہوئے اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک وضاحتی بیان جاری کیا۔

رمشا خان کا کہنا تھا کہ ان کی اجازت کے بغیر تصاویر کا منظرِ عام پر آنا نہ صرف غیر اخلاقی ہے بلکہ یہ ان کی پرائیویسی کی کھلی خلاف ورزی بھی ہے۔اداکارہ نے واضح کیا کہ ان کی ذاتی تصاویر ان کی رضامندی کے بغیر شیئر کی گئیں جو کہ انتہائی تکلیف دہ اور غیر پیشہ ورانہ عمل ہے۔

 اداکارہ نے ویوز کے چکر میں نجی لمحات کو خبریں بنانے والے انسٹاگرام پیجز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا یہ ہماری زندگی ہے، آپ کی سرخیاں نہیں، رمشا خان نے تمام پیجز سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی تصاویر کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور آئندہ انہیں کہیں بھی ری پوسٹ نہ کیا جائے۔

 اداکارہ نے اپنے مداحوں کو یقین دلایا کہ وہ اپنی زندگی کے اس نئے سفر سے متعلق تفصیلات مناسب وقت آنے پر خود شیئر کریں گی، جس سے ان کی اور خوشحال خان کی شادی سے متعلق جاری قیاس آرائیوں پر مہرِ تصدیق ثبت ہوگئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

یاد رہے کہ رمشا خان ہمیشہ سے اپنی ذاتی زندگی کو میڈیا کی نظروں سے دور رکھنے کی عادی رہی ہیں اور انہوں نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ وہ اپنی پرائیویسی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گی۔

اسے سے قبل اداکارہ رمشا خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر دی ہیں جس کے بعد مداحوں میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں