شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان کی ماضی کی ان دیکھی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
رمشا خان ڈرامہ انڈسٹری کی سپر اسٹار ہیں وہ کیریئر کے لحاظ سے بہت اچھا کام کررہی ہیں لیکن اب انہوں نے ساتھی اداکار خوشحال خان سے شادی کے بعد انڈسٹری سے وقفہ لے لیا ہے۔
اداکارہ کا طویل کیریئر ہے جبکہ انہوں نے نوعمری میں ٹیلی ویژن پر کام شروع کیا اور وہ ہر ایک کی پہلی پسند گئیں۔
یہ پڑھیں: ایکٹنگ اور گھر کی ذمہ داری ایک ساتھ یہ ہم سے نہیں ہو پائے گا، رمشا خان
تاہم ان کی پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے بطور وی جے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور 2000 کی دہائی کے اوائل میں ان کا پرانا فیشن لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ بطور وی جے شوبز ہی کی صورت حال بیان کررہی ہیں۔
یہ ویڈیو رمشا خان کی بطور وی جے شو کی ہے جو اب وائرل ہو رہی ہے۔
اداکارہ رمشا خان کا طویل کیریئر ہے جبکہ انہوں نے نوعمری میں ٹیلی ویژن پر کام شروع کیا اور وہ ہر ایک کی پہلی پسند گئیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہخوشحال میں یہ نہ سہتا۔ ایک اور نے مزید کہا کہ اس کا فیشن یقینی طور پر کراچی کا ہے۔ ایک اور صارف نے کہا کہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس نے واقعی سالوں سے سخت محنت کی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


