اداکارہ رمشا خان نے انکشاف کیا ہے کہ اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے مجھے انزائٹی محسوس ہوتی ہے۔
اداکارہ رمشا خان نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ شو کے دوران 8 ہزار لوگوں کے سامنے پرفارم کرتے ہوئے گھبرا گئی تھی، بے چینی اور گھبراہٹ ہورہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے اکثر اضطراب محسوس کرتی ہوں بظاہر لوگوں کو پتہ نہیں چلتا لیکن جب میں اسٹیج پر ہوتی ہوں تو میرے ہاتھ خوف سے کانپ رہے ہوتے ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ شو میں شجاع اسد کے ساتھ ڈانس پرفارمنس کے دوران 8 ہزار لوگوں کو دیکھ کر اس حد تک گھبرا گئی تھی کہ میرے ہاتھ پیر نہیں اُٹھ رہے تھے۔
یہ پڑھیں: رمشا خان نے انڈسٹری میں دو بہترین دوستوں کے نام بتا دیے
رمشا خان کا کہنا ہے کہ یہ بہت بڑی خرابی ہے، یہ اچھا احساس نہیں ہے اور مجھے نہیں پتہ کہ اس پر کیسے قابو پاسکتی ہوں۔
واضح رہے کہ رمشا خان ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بریانی‘ میں ’نسا‘ کا مرکزی کردار نبھا رہیں جس میں ان کے ساتھ خوشحال موجود ہیں۔


