پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

رمشا خان کا خوشحال سے شادی کے چند دن بعد ہی بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان نے ساتھی اداکار خوشحال خان سے شادی کے چند دن بعد ہی بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔

رمشا خان اور خوشحال خان نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بریانی‘ میں مرکزی کردار نبھایا اور ناظرین کی تعریفیں سمیٹیں۔

اس سے قبل دونوں کو نجی ٹی وی کے ڈرامے میں ساتھ دیکھا گیا جہاں شائقین ان کی کیمسٹری کو سراہتے تھے اور انہیں زیادہ بار ایک ساتھ دیکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے تھے۔

اداکار بعد میں اپنے لنک اپ افواہوں کی وجہ سے سرخیوں میں آئے جو ان کے نکاح کی خبروں اور تصاویر کے لیک ہونے کے بعد سچ ثابت ہوئی۔

یہ پڑھیں: ہمیں ’پاپا رازی‘ کی ضرورت نہیں، جان بوجھ کر تصاویر لیک کروادیتے ہیں، رمشا خان

رمشا خان اور خوشحال خان نے اپنی شادی کا اعلان نہیں کرنا چاہتے تھے اور اداکارہ نے بعد میں لیک ہونے والی تصویر کو ہٹانے کی درخواست کی اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی سب کچھ ڈیلیٹ بھی کردیا۔

شوبز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے اپنی شادی شدہ زندگی پر توجہ دینے کے لیے کیریئر سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، ان کی سابقہ منیجر سمرہ مسلم نے حسن چوہدری سے بات کی ہے اور اداکارہ کے فیصلے کی باضابطہ تصدیق کی ہے۔

سابقہ منیجر کے مطابق وہ دسمبر سے ایسا کرنے کے بارے میں سوچ رہی تھی اور اب وہ کچھ عرصے نئے پروجیکٹس سائن نہیں کریں گی۔

سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئئے کہا کہ ’اللہ ان کے فیصلے میں برکت دے۔‘ ایک اور نے کہا کہ یہ ان کا فیصلہ ہے لیکن انہوں نے شادی کو بہت منفی انداز میں ہینڈل کیا ہے۔‘

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں