اداکارہ رمشا خان کا ماضی میں دیا گیا بیان وائرل ہورہا ہے جس میں وہ گھر کی ذمہ داری اور اداکاری پر بات کررہی ہیں۔
انسٹاگرام پر اداکار خوشحال خان نے چند تصاویر شیئر کی تھیں لیکن ان میں رمشا خان اور ان کا چہرہ نمایاں نہیں اور اسے چھپایا گیا تھا۔
اداکار نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں کہا تھا کہ ’بسم اللہ، پورے دل کے ساتھ ہمیں یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہورہی ہے کہ ہم شادی شدہ ہیں الحمدللہ۔‘
انہوں نے لکھا تھا کہ ’ہم ایک ساتھ اس نئے باب میں قدم رکھنے پر شکر گزار ہیں۔‘
یہ پڑھیں: رمشا خان کا خوشحال سے شادی کے چند دن بعد ہی بڑا فیصلہ
تاہم اب رمشا خان کا ماضی میں دیا گیا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ بہت سی لڑکیاں ایسی ہوتی ہیں جو کام نہیں کرنا چاہتیں گھر بنانا چاہتی ہیں، جو کہتی ہیں کہ ہمیں ہاؤس وائف بننا ہے یہ بھی فل ٹائم جاب ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ عائزہ خان، حرا مانی اداکاری کے ساتھ ساتھ گھر بھی سنبھال رہی ہیں بچوں کو سنبھال رہی ہیں اور بچے انہی کے ہاتھ کا کھانا کھاتے ہیں۔
رمشا خان نے کہا کہ میں تو اسی چیز کو دیکھتے ہوئے سوچتی ہوں کہ میں شادی کروں گی تو گھر پر ہی بیٹھوں گی کیونکہ ہم سے یہ سب نہیں ہو پائے گا، میں نہیں کرسکوں گی میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں ایک وقت پر ایک کام کرسکتی ہوں، میں یہ نہیں کرسکتی کہ شوٹنگ پر ہوں تو گھر کے مسئلے نہیں دیکھ سکتی میں رو پڑتی ہوں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


