(12 فروری 2026): پاکستان میں رمضان کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ 29 شعبان 1447 ہجری کو چاند دکھائی دے سکتا ہے۔
چاند کی پیدائش 17 فروری شام 5 بجکر 1 منٹ پر ہوگی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کو پشاور میں ہوگا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 18 فروری کی شام بیشتر علاقوں میں مطلع صاف یا جزوی ابر آلود رہے گا۔
پنجاب میں چاند دیکھنے کا وقت شام 7 بجکر 8 منٹ تک ہوگا، سندھ میں چاند دیکھنے کا آخری وقت شام 7 بجکر 24 منٹ تک ہوگا، بلوچستان میں چاند دیکھنے کا آخری وقت شام 7 بجکر 47 منٹ تک ہوگا۔
خیبرپختونخوا میں چاند دیکھنے کا وقت شام 7 بجکر 13 منٹ تک ہوگا، آزاد کشمیر میں چاند دیکھنے کا وقت شام 6 بجکر 58 منٹ تک ہوگا، جب کہ گلگت بلتستان میں چاند دیکھنے کا وقت شام 6 بجکر 53 منٹ تک ہوگا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


