اسلام آباد (18 فروری 2026): رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا۔
زونل کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس آج شام ساڑھے 5 بجے وزارت مذہبی امور میں ہوگا، ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کی روشنی میں چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کیا جائے گا۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند نظر آنے کا حتمی اعلان کریں گے۔
سعودی عرب میں آج پہلا روزہ ہے، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رمضان کے استقبال کے لیے سڑکیں اور چوراہے برقی قمقموں سے سج گئے ہیں۔ مسجد الحرام میں نماز تراویح ہوئی اور دنیا کا سب سے بڑا دروازہ تزئین و آرائش کے بعد کھول دیا گیا۔
سعودی عرب میں رمضان المبارک کے چاند کا اعلان ہوگیا
حرم جانے والے تمام راستوں کو خوب صورتی سے سجایا گیا ہے، متحدہ عرب امارات، قطر، یمن میں بھی آج پہلا روزہ ہے۔ آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان اور ازبکستان میں بھی یکم رمضان جمعرات کو ہوگا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


