اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

عوام کیلیے رمضان نگہبان کارڈ سے متعلق بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رمضان نگہبان کارڈ 40 لاکھ خاندانوں کو دینے کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ 4 لاکھ سے زائد رمضان نگہبان کارڈ گھروں کی دہلیز پر  پہنچائے جاچکے ہیں اور 10 رمضان المبارک تک 40 لاکھ خاندانوں کو رمضان نگہبان کارڈ مہیا کر دیئے جائیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ رمضان نگہبان کارڈ کو استعمال کے بعد ضائع نہیں کرنا، آئندہ بھی ریلیف فراہم کیا جائے گا جب کہ رمضان المبارک میں سہولت بازاروں سے بھی عوام کو ریلیف دیا جائے گا، اشیائے خوردنوش کے حصول کے لئے کسی کو بھی قطار میں لگنا نہیں پڑے گا تمام اضلاع میں انتظامیہ کو رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف یقینی بنانے کی بھرپور ذمہ داری نبھانی ہے۔

رمضان نگہبان پیکیج کیسے حاصل کریں؟

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں 40 لاکھ سے زائد خاندانوں کو 10,10 ہزار روپے کی امداد فراہم کی جائے گی، بے روزگار اور مالی مشکلات کا شکار افراد کو ریاست کے پاس نہیں انا پڑے گا بلکہ ریاست خود معاونت کرے گی ضرورت مند خاندانوں کو حکومت گھر کی دہلیز پر حق پہنچائے گی۔

پیرا فورس کو رمضان المبارک میں مہنگائی کے روک تھام، منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے رمضان المبارک میں مارکیٹوں، شاپنگ سنٹرز کے اوقات کار کی پابندی ہٹانے کا اعلان کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں تمام کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ز اپنے فرائض بخوبی سرانجام دیں گے ماہ رمضان میں مہنگائی کا جن باہر نکل آتا ہے یہ رحمتوں کا مہینہ ہے رمضان المبارک میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، دنیا بھر میں رمضان المبارک کے دوران خصوصی اقدامات کیے جاتے ہیں لیکن افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ رمضان المبارک میں پاکستان بھر میں مہنگائی کی لہر پیدا ہوجاتی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں