لاہور (26 جنوری 2026): رمضان المبارک آغاز ہونے میں صرف 25 دن رہے گئے ہیں اور حکومت نے عوام کے لیے اربوں روپے کا ریلیف پیکیج تیار کیا ہے۔
صوبہ پنجاب کی حکومت نے رمضان ا۔مبارک شروع ہونے سے قبل نادار افراد کے لیے اربوں روپے کا ریلیف پیکج تیار کر لیا ہے اور رمضان المبارک کے دوران نگہبان کارڈ، راشن کارڈ کے ساتھ ہر تحصیل میں مریم کا دستر خوان اور سہولت بازار کا انعقاد کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے پورے صوبے کے نادار افراد کے لیے 47 ارب روپے کا رمضان نگہبان پیکیج تیار کیا ہے اور اس سے 42 لاکھ خاندانوں اور ایک کروڑ افراد کو ریلیف دیا جائے گا۔
ماہ مقدس میں پنجاب کے 42 لاکھ مستحق خاندانوں کو 10، 10 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ نادار افراد کو نگہبان کارڈ بھی فراہم کیے جائیں گے۔
رمضان ریلیف پیکیج کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے نادار افراد کے لیے سی ایم راشن کارڈ، نگہبان دسترخوان، سہولت بازار اور دیگر انتظامی امور کی منظوری دے دی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


