منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

حمزہ شہباز آج نیب کے سامنے پیش ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز آج رمضان شوگرملز کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز آج نیب کے سامنے پیش ہوں گے، انہیں رمضان شوگرملزچنیوٹ نالہ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اس سے قبل بھی نیب کے سامنے اسی کیس میں پیش ہو چکے ہیں۔

- Advertisement -

قومی احتساب بیورو (نیب) کے مطابق چنیوٹ کے قریب رمضان شوگر ملز کو فائدہ پہنچانے کے لیے نالہ تعمیر کیا گیا۔

نیب حکام کے مطابق نالے کی تعمیر پر 21 کروڑ روپے سرکاری خزانے سے خرچ ہوئے، نالے کی تعمیرکے لیے جعلی عوامی سروے پرمنیجرمشتاق عرف چینی 8 اپریل کو گرفتار ہوا۔

یاد رہے کہ 3 روز قبل پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوئے تھے۔

حمزہ شہباز نیب دفتر میں پیش، منی لانڈرنگ اوراثاثہ جات سے متعلق پوچھ گچھ

نیب کی تین رکنی تفتیشی ٹیم نے حمزہ شہباز سے منی لانڈرنگ اوراثاثہ جات سے متعلق سوالات کیے تھے، حمزہ شہبازسے 2 گھنٹے 45 منٹ تک تفتیش کی گئی تھی۔

حمزہ شہباز نے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ مالی معاملات سلمان شہباز دیکھتے ہیں، میں صرف سیاسی معاملات دیکھتا ہوں، جس کے بعد حمزہ شہبازسوالات کے جوابات ریکارڈ کراکے نیب دفتر سے روانہ ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں