ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

ماہ رمضان میں تھیٹرز کی بندش سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (17 فروری 2026): ماہ رمضان المبارک کے احترام میں پنجاب بھر کے تھیٹرز بند کر دیئے گئے، پنجاب حکومت کی جانب سے تھیٹرز کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ماہ رمضان کے احترام میں لاہور سمیت پنجاب بھر کے تھیٹرز بند رہیں گے، اس حوالے سے محکمہ اطلاعات وثقافت اور پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،

محکمہ اطلاعات وثقافت کے نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر میں کسی بھی تھیٹر ہال میں ڈراموں کی نمائش نہیں ہوگی، پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی مراسلہ بھیج دیا گیا۔

مزید پڑھیں : عدالت کا رمضان میں سحری اور افطاری کے وقت لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ نے پیسکو کو رمضان میں سحری اورافطاری کے وقت لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

خیبر پختونخوا میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف دائر درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے 5 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

تحریری فیصلے میں عدالت نے پیسکو کو ہدایت کی ہے کہ ماہِ رمضان میں سحری اور افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔

 

حکومت کا رمضان میں گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کرنے کا فیصلہ، فائدہ کیا ہوگا؟

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں