The news is by your side.

Advertisement

رانا مشہود نے چھ اگست کو نیب میں پیش ہونے سے معذرت کر لی

لاہور : پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن اسکینڈل میں ن لیگ کے رہنماء رانامشہود رانا مشہود نے چھ اگست کو نیب میں پیش ہونے سے معذرت کر لی اور آٹھ اگست کو پیش ہونے کی درخواست نیب کوبھجوا دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن اسکینڈل سے متعلق تحقیقات میں ن لیگ کے رہنماء رانا مشہود نے چھ اگست کو نیب میں پیش ہونے سے معذرت کر لی۔

رانامشہودکے وکلا نےآٹھ اگست کو پیش ہونے کی درخواست نیب کوبھجوا دی، جس میں بتایا ہے کہ نجی مصروفیت کی وجہ سے چھ اگست کو پیش نہیں ہو سکتا، کیس میں اپنے وکلاکے ذریعے پہلے ہی جواب جمع کرا چکا ہوں۔

یاد رہے 22 جولائی کو ن لیگ کے رہنماء رانامشہود نے نیب کانوٹس ہوا میں اڑا دیا اور پیش نہ ہوئے، جس کے بعد نیب کی جانب سے رانا مشہود کو چھ اگست کو دوبارہ طلب کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں : رانا مشہود نے نیب کا نوٹس ہوا میں اڑا دیا

نیب آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکلاء کا کہنا تھا کہ رانا مشہود احمد ذاتی مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکے، سوالات کے جوابات جمع کروا دیئے ہیں، وہ چار سال سے نیب لاہور میں پیش ہو رہے ہیں، 2017 میں نیب نے رانا مشہود کو کلیئر قرار دیا تھا، ان کیخلاف سیاسی انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔

خیال رہے رانا مشہود کےخلاف پنجاب اسپورٹس فیسٹیول میں غیرقانونی ٹھیکے دلوانے کےالزام میں تحقیقات چل رہی ہے، لاہور ہائی کورٹ نے نیب کو رانا مشہود کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا تھا اور نام بلیک لسٹ میں شامل کیے جانے پر وزارت داخلہ سے بھی جواب طلب کیا تھا۔

واضح رہے ایف آئی اے امیگریشن نے سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی تھی اور امریکہ جانے والی پرواز 621 قطر ایئر ویز سے آف لوڈ کردیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں