بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

رانا مشہود نے نیب کا نوٹس ہوا میں اڑا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ن لیگ کے رہنماء رانامشہود نے نیب کانوٹس ہوا میں اڑا دیا اور پیش نہ ہوئے، نیب کی جانب سے رانا مشہود کو چھ اگست کو دوبارہ طلب کئے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود کو نیب نے آج طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے اور وکلاء کے ذریعےسوالات کے جوابات جمع کرادیئے۔

نیب آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکلاء کا کہنا تھا کہ رانا مشہود احمد ذاتی مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکے، سوالات کے جوابات جمع کروا دیئے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ وہ چار سال سے نیب لاہور میں پیش ہو رہے ہیں، 2017 میں نیب نے رانا مشہود کو کلیئر قرار دیا تھا، ان کیخلاف سیاسی انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔

رانا مشہود کےخلاف پنجاب اسپورٹس فیسٹیول میں غیرقانونی ٹھیکے دلوانے کےالزام میں تحقیقات چل رہی ہے، نیب کی جانب سے رانا مشہود کو چھ اگست کو دوبارہ طلب کئے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں : لاہور ہائی کورٹ نے نیب کو رانا مشہود کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا

یاد رہے لاہور ہائی کورٹ نے نیب کو رانا مشہود کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا تھا اور نام بلیک لسٹ میں شامل کیے جانے پر وزارت داخلہ سے بھی جواب طلب کیا تھا۔

واضح رہے ایف آئی اے امیگریشن نے سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی تھی اور امریکہ جانے والی پرواز 621 قطر ایئر ویز سے آف لوڈ کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں