The news is by your side.

Advertisement

پرویز خٹک مجیب الرحمان اور الطاف حسین کی زبان بول رہے ہیں، رانا مشہود

لاہور : وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے وزیراعلی خیبر پختونخواہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز خٹک مجیب الرحمان اور الطاف حسین کی زبان بول رہے ہیں۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے گورنمنٹ اے پی ایس میں سمارٹ بورڈ کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ ریاست کو بند کرنے کی باتیں ماورائے آئین ہیں، حکومت کے پاس شواہد ہیں کہ خیبر پختونخواہ میں مدارس کی فنڈنگ کی گئی ہے جبکہ اسلام آباد پر حملے کی اطلاعات بهی موصول ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے بیان کے بعد کچھ بهی ہوسکتا ہے، پرویز خٹک شیخ مجیب الرحمان اور الطاف حسین کی زبان بول رہے ہیں۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان اسلام آباد بند نہ کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہیں تو انہیں مخصوص جگہ پر جلسے کی اجازت دے دیں گے۔


مزید پڑھیں : پرویز خٹک کا خیبرپختونخواہ اسمبلی کے حوالے سے اہم اعلان


یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے اشارے پر کیبنٹ تحلیل کردی جائے گی،  وفاق کے پاس گورنر راج لگانے کا اختیار نہیں،  اسمبلی توڑنے کا اختیار میرے پاس ہے، اسمبلی تحلیل کرنے کے بجائے کابینہ گھر بھیج دونگا۔

اس سے قبل بھی خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ اگر ہمیں اسلام آباد جانے سے روکا گیا تو وزیراعظم کو بھی کے پی کے میں جلسہ نہیں کرنے دیں گے۔

وزیر اعلیٰ کے پی کے کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کل بھی کوہاٹ میں جلسہ کیا اور ہم نے کسی قسم کی روکاٹ کھڑی نہیں کی جب کہ پنجاب میں ہمارے کارکنان کو سیاسی سرگرمیاں ادا کرنے سے روکا جارہا ہے خود مجھے اسلام آباد جانا ہے لیکن وفاقی حکومت نے کنٹینرز لگا کر اسلام آباد جانے والے راستے مسدود کر رکھے ہیں

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں