پنجاب، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے، صوبائی وزیر تعلیم
The news is by your side.

Advertisement

پنجاب، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے، صوبائی وزیر تعلیم

لاہور: وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے کہا ہے کہ آج( منگل ) تمام اسکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اور جن اسکولوں میں امتحانات ہوں رہے ہیں وہاں پرچے بھی لیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب بھر میں یومِ سوگ منائے جانے کے باوجود تمام سرکاری اور نجی اسکول و کالجز معمول کی طرح کھلے رہیں گے اور اسکولوں میں ہونے والے امتحانات بھی شیڈول کے مطابق لیے جائیں گے۔

صوبائی وزیر ےتعلیم نے کہا کہ کل پنجاب بھر میں یومِ سوگ منایا جا رہا ہے جس کے دوران کاروبار بند رہیں تاہم تدریسی عمل جا رہے گا اور تمام تدریسی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

اسی طرح سرکاری اسکولوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد نے بھی تعطیل کے حوالے سے والدین کے ابہام کو دور کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل شہر کے تمام سرکاری و نجی اسکول کھلے رہیں گے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے آج (منگل) کو اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا تھا لیکن پرائیویٹ اسکولز آنرز ایسوسی ایشن نے اسکول بند کرنے کی تردید کردی ہے اور کہا کہ اسکول کھلے رہیں گے۔

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے ایک دھڑے نے بھی کل اسکول کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے، عہدے دار کاشف مرزا کے مطابق زخمیوں اور جاں بحق افراد کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں تاہم اسکول کھولیں گے۔

نجی اسکول سے متعلق متضاد اعلانات کے باعث والدین پریشانی کا شکار ہوگئے تھے تاہم اب صوبائی وزیر تعلیم کے واضح بیان کے بعد والدین مطمئن ہوں گئے ہیں۔

یاد رہے کہ لاہور میں مال روڈ پر خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں ڈی آئی جی ٹریفک پولیس مبین احمد. ایس ایس پی زاہد گوندل اور 7 پولیس اہلکار سمیت 13 افراد لقمہ اجل بن گئے اور 60 سے زائد افراد زخمی ہیں جس کی وجہ سے پنجاب حکومت نے سوگ کا اعلان کیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں