تازہ ترین

نیب نے 22 اہم سیاسی رہنماؤں کیخلاف تحقیقات تیز کر دیں

190 ملین پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی کے اسکینڈل...

پرویز الٰہی 2 مقدمات میں بری ہونے کے بعد تیسرے میں گرفتار

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے...

چوہدری پرویز الہی کرپشن کے دونوں مقدمات سے بری

گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور...

’سعودی عرب نے عام مقدمات میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کی یقین دہانی کرائی ہے‘

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سعودی وزارت نے کہا کہ ایسے پاکستانی جن پر سنجیدہ کیسز نہیں انہیں جلد رہا کر دیا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اسلام آباد میں سعودی نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداؤد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو پاکستانی قیدی سعودیہ کی جیلوں میں بند ہیں اس پر بھی بات چیت کی ہے اور سعودی وزارت نے ایسے پاکستانی جن پر سنجیدہ کیسز نہیں انہیں جلد رہا کر دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے دوستی اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں۔ قوم اور وزیراعظم خادم حرمین شریفین و ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ کا دورہ پاکستان بہت ہی اہمیت کا حامل ہے۔ اس موقع پر ہم روڈ ٹو پراجیکٹ پر دستخط کرنے جا رہے ہیں جو آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی۔

واضح رہےکہ سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز دو روزہ دورے پر گزشتہ روز پاکستان پہنچے ہیں۔

Comments