تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

پرویزالہی پنجاب پر مسلط ہیں،انہیں اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا، وزیر داخلہ

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پرویزالہی پنجاب پر مسلط ہیں، انہیں اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے انکشاف کیا کہ کل زمان پارک میں میٹنگ ہوئی وہاں تین ہزارارب کا الزام لگا ہے، یہ الزام کسی اور پر نہیں وزیراعلیٰ اور اسکے بیٹے پر لگا، کل زمان پارک مین چور آپس میں دست وگریبان ہوئے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے پرویز الٰہی اور عمران خان کو ڈالر مہنگا ہونے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے ڈالر خرید کر بیرون ملک اسمگل کیا، ڈالر مہنگے ہونے کے ذمہ دار یہ ہیں، ان لوگوں نے منی لانڈرنگ کی، مونس الٰہی واپس آئیں اور بات کا جواب دیں۔

رانا ثنا اللہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں لکھا ہے کہ وزیر اعلیٰ اعتماد کا ووٹ نہ لیں تو وہ وزیر اعلیٰ نہیں رہیں گے، گورنر کی مرضی ہے ان سے جب بھی اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ دیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم ریزیلینٹ پاکستان کانفرنس کی شاندار کامیابی پر عالمی برادری کے شکر گزار

وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے کہ انکے پاس نمبر پورے نہیں ہیں ، اگر ہیں تو اعتماد کا ووٹ لے لیں، ہم نے تو کبھی نہیں کہا کہ ہمارےممبران کی تعداد186ہے، ہمارےممبران 179ہیں،کوشش ہے کہ 186 ہوجائے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے عمران خان کا نام لئے بغیر کہا کہ یہ آدمی الیکشن میں کامیاب ہوکرآتاہے تب بھی ملک کی تباہی ہوگی اور اسے شکست ہوئی تو یہ نتائج تسلیم نہیں کرے گا، اس وقت ضروری ہے کہ ملکی معیشت کو سنبھالا جائے، نگراں سیٹ دے کر ملک کو ڈبویا نہ جائے۔

Comments

- Advertisement -