تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

’’گیلانی کامیاب ہوئے تو حکومت کو مستعفی ہوجانا چاہیے‘‘

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوجاتے ہیں تو حکومت کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہماری اگلی حکمت عملی لانگ مارچ ہے، اپوزیشن کے 160، حکومت 181 ووٹ ہیں، نتیجہ 10 سے 12 ووٹوں سے آئے گا، حکومت کے 2 ووٹ ضائع ہوچکے ہیں۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ شہریار آفریدی اور زرتاج گل کا ووٹ ضائع ہوا ہے، ہم نے اپنے امیدوار کو کامیاب کرانے کی بھرپور کوشش کی ہے، یوسف رضا گیلانی ایک بہترن امیدوار تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا یقین ہے یوسف رضا گیلانی کو اکثریتی ووٹ ملے ہیں وہ کامیاب ہوں گے، دونوں امیدواروں میں سے جو بھی 172 پار کرے گا وہ کامیاب ہوگا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نیوٹرل سے متعلق درست جواب یوسف رضا گیلانی ہی دے سکتے ہیں، ان کو اگر تحفظات ہوئے تو اظہار بھی کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ہمارے کسی ممبر نے یہ نہیں بتایا کہ ان پر دباؤ ڈالا گیا ہے، دباؤ ڈالنے کی بات ہوگی تو یقیناً آگاہ کریں گے۔

رانا ثنا نے کہا کہ اختر مینگل نے دباؤ سے متعلق کافی گہرائی میں جاکر بات کی ہے، مداخلت ہوئی ہے یا نہیں ہم کہتے ہیں مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔

Comments

- Advertisement -