The news is by your side.

Advertisement

میاں صاحب کو جب فرصت ہوگی تب وطن واپس آئیں گے، رانا ثناءاللہ

لاہور : صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ میاں صاحب کو جب فرصت ملے گی تب وطن واپس آئیں گے وہ اپنی اہلیہ کی عیادت کے لیے وہاں موجود ہیں جو کینسر جیسے موزی مرض سے نبرد آزما ہیں.

وہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ احتساب کا ڈرامہ تو چلتا رہے گا لیکن میاں صاحب جب وطن آئیں گے تب ہی احتساب عدالت میں پیش ہوں گے وہ لندن میں بہ حالت مجبوری مقیم ہیں.

صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میاں صاحب کی احتساب عدالت میں اب پیشی غیر ضروری سوال ہے، وہ احتساب عدالت میں پیش ہو چکے ہیں اور ان کے سامنے اپنا عذر بھی پیش کرچکے ہیں.

راناثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف اپنی اہلیہ کے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں اور جیسے ہی انہیں فرصت ملے گی وہ اپنی سہولت کے مطابق وطن واپس لوٹیں گے اور احتساب عدالرت میں پیش بھی ہو جائیں گے.

انہوں نے کہا کہ میں میاں صاحب کی واپسی کا کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتا البتہ اتنا ضرور کہہ سکتے ہوں کہ یہ نوازشریف کا وطن ہے اور وہ اپنے وطن ضرور واپس آئیں گے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں