سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف جانے کا مطلب پاکستان کو کٹہرے میں کھڑا کرنا ہے اور یہ مکروہ کام صرف ملک دشمن اور ان کے کارندے کر سکتے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف جانے کا مطلب پاکستان کو کٹہرے میں کھڑا کرنا ہے اور یہ مکروہ کام صرف ملک دشمن اور ان کے کارندے کر سکتے ہیں۔ کٹھ پتلی کو پاکستان کی عالمی بدنامی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کو رہا کرانے والے اب دہشت گردوں کو نیا راستہ دکھا رہے ہیں۔ پہلے اقتدار میں لا کر پاکستان کی معیشت، خارجہ تعلقات تباہ کیے، مہنگائی سے خانہ جنگی کی راہ ہموار کی اور نوجوانوں کے ذہن میں بارود بھرا تاکہ وہ حملہ آور ہوں۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر یہ پیسہ کون خرچ کر رہا ہے؟