The news is by your side.

Advertisement

رانا ثنا اللہ اور فیملی کے اثاثوں‌ کی تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور: اینٹی نارکوٹکس (انسداد منشیات) فورس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی راناثنااللہ اورفیملی کے اثاثوں کی تفصیلات اےآروائی نیوزنےحاصل کرلیں۔

اے این ایف کی جانب سے جاری دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ راناثنااللہ کے نام پر کروڑوں کےپلاٹس،گھر،دکانیں اور کروڑوں روپے مالیت کی تین گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔ دستاویزی رپورٹ میں بتایا گیا کہ راناثنااللہ،فیملی اورقریبی عزیزوں کےنام پر14کمرشل پلاٹس اور 50 سے زائد دکانیں ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی کے بھائی اور والدہ کے نام پر فیصل آباد میں دو گھر اور دو کمرشل ہالز بھی ہیں۔

اے این ایف کے مطابق رانا ثناء اللہ اور اُن کے فیمبلی ممبرز کے بینک اکاؤنٹس میں بھاری رقم موجود ہیں، تمام جائیدادیں اور اثاثے انہوں نے منشیات کی اسمگلنگ کر کے بنائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 22 جولائی کو لاہور کی مقامی عدالت نے رانا ثنااللہ کو جیل میں گھر کا کھانا دینے کی درخواست مسترد کردی تھی۔ واضح رہے کہ 2 جولائی کو انسداد منشیات فورس نے رانا ثنا اللہ کو اسلام آباد سے لاہور جاتے ہوئے موٹر وے سے حراست میں لیا تھا ، رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں