The news is by your side.

Advertisement

عمران خان کے الزام پر سپریم کورٹ سوموٹو ایکشن لے، رانا ثنا اللہ

لاہور : صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس عمران خان کے الزام پر سوموٹو نوٹس لیں اور حقائق سے قوم کو آگاہ کریں۔

وہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے اُس بیان پر ردعمل دے رہے تھے جس میں عمران خان نے انکشاف کیا تھا کہ پاناما پر خاموش رہنے پر دس ارب روپے کی آفر کی گئی ہے جو شہابز شریف کے قریبی ساتھی کے ذریعے کی گئی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اس اہم نسئلے پر فوری ایکشن لینا چاہیے اور عمران خان کو طلب کر کے پوچھنا چاہیے کہ یہ پیش کش کون لے کر آیا اور کیوں پیش کش کی گئی۔


*دس ارب کی پیش کش شہباز شریف کے قریبی ساتھی نے کی، عمران خان


انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاست میں الزام تراشی کر رواج دینے والے عمران خان کی بات پر یقین کرنا بہت مشکل ہے لیکن الزام اتنا سنگین ہے کہ اسے یوں ہی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کو طلب کیا جائے اور ان سے پوچھا جائے کہ یہ پیش کش کون لے کر آیا تھا اور اگر خان صاحب نام بتانے میں ناکام رہے تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں