میرے وزیراعلی بننے کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں، رانا ثناء اللہ rana-sana
The news is by your side.

Advertisement

میرے وزیراعلی بننے کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں، رانا ثناء اللہ

لاہور : صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف وزیراعلیٰ ہیں اور وہی وزیر اعلیٰ رہیں گے میرے متعلق اڑائی جانے والی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے رہنما اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مجھے وزیراعلیٰ بنانے کی باتیں نہ جانے کہاں سے گھڑی جاتی ہیں ایسی سازشیں کرنے والے منہ کی کھائیں گے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وفاداری تبدیل کرنا میرےخون میں شامل نہیں، پنجاب کے وزیراعلیٰ کو لوگوں نے منتخب کیا ہے انہیں کوئی بھی غیر جمہوری عمل سے نہیں ہٹا سکتا اور شہبازشریف کسی بھی عہدےپرہوں وہ ہمارے لیڈرہیں۔

انہوں نے کہا کہ تفتیشی ایجنسی کا بنیادی فرض ثبوت جمع کرنا ہوتا ہے ریفرنس دائرکرنا ہے تو وہ نیب عدالت میں پھرپانچ سال چلے گا۔

رانا ثناء اللہ جے آئی ٹی کے سامنے شہابز شریف کی پیشی کے حوالے سے کہا کہ شہبازشریف زبانی ہی جےآئی ٹی کوتمام تفصیلات دے دیں گے کیوں کہ وہ پوری طرح تمام معاملات سے آگاہ ہیں اس لیے وزیراعلیٰ جےآئی ٹی کوبآسانی تسلی کرا دیں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں