وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بھارت اور افغانستان کو جارحیت کا منہ توڑ جواب ملے گا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بھارت اور افغانستان نے جارحیت کی تو اب اسکور چھ صفر نہیں اس سے زیادہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان سے ہمیشہ تکلیف ملی اپنے پیاروں کے مزید جنازے نہیں اٹھا سکتے، دہشت گردی کا جواب دیں گے۔
یہ پڑھیں: افغان طالبان رجیم نے قطر سے پاکستان کیساتھ ثالثی کی درخواست کر دی
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ٹی ایل پی پر پابندی کے لیے شواہد موجود ہیں، پنجاب حکومت کی سمری منظور ہرنے پر پراسیس آگے بڑھے گا۔
وفاقی وزیر برائے اطلاعات عطا تارڑ ایکس پر لکھا کہ چوبیس گھنٹے کی جنگ بندی کے دوران خارجیوں کے متعدد حملوں کو موثر طریقے سے ناکام بنایا ہے، 100 سے زائد خارجی جہنم واصل کیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان سرحدی علاقوں میں خارجی گل بہادر گروپ کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو اپنی سرحدی سالمیت اور اپنے عوام کی جان و مال کے تحفظ کا مکمل حق حاصل ہے اور ہم افغانستان سے آپریشن کرنے والے دہشت گردوں کو سکون سے رہنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


