تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

عمران خان سیاسی لیڈر نہیں فتنہ ہے، رانا ثنااللہ

اسلام آباد : وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا کام افراتفری اور انار کی پھیلانا ہے، یہ سیاسی لیڈر نہیں فتنہ ہے، حساس تنصیبات پر حملے کرنا سیاسی کارکنوں کا کام نہیں ہے۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، رانا ثنااللہ نے کہا کہ 9 مئی سے 11مئی تک 3 دن ملک میں فتنہ فساد، سرکاری اور حساس دفاعی تنصیبات پر حملے کیے گئے، شہدا کی یادگاروں کو نذر آتش کیا گیا اور لوگوں کے گھروں پر حملے کیے گئے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان نے اس ملک کی سیاست میں عجیب کلچر متعارف کرایا، پی ٹی آئی کارکنان نے مریضوں کو نکال کر ایمبولینسوں اور ریڈیو پاکستان کی بلڈنگ کو آگ لگائی۔ عمران خان نے پوچھتا ہوں کونسی سیاست کا آغاز کیا ہے۔

انہوں نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ 9مئی کو آئی سی ٹی میں 12مقامات پر احتجاج ہوا، 700تک لوگ اس احتجاج میں شریک ہوئے، پنجاب کے احتجاج میں 15سے18ہزار لوگ شریک ہوئے،
کےپی کے میں 126مقامات پر احتجاج میں 19سے22ہزارلوگ شریک ہوئے، 10مئی کو ان مظاہروں کی تعداد کم ہوئی، 9مئی کو پورے ملک میں 40سے45ہزار لوگوں نے احتجاج کیاتھا، مجموعی طور پر 23کروڑ لوگوں میں سے یہ 45ہزار لوگ احتجاج کیلئے باہر نکلے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ جناح ہاؤس لاہور سے کپڑے، بیڈشیٹس تک لوٹ لی گئیں، جناح ہاؤس لاہور سے سوئی تک لوٹ لی گئی، یہ کہتا رہا مجھے گرفتار کیا گیا توآپ نے کیسےردعمل دینا ہے، کونسی سیاسی جماعت کیلئے اتنے بندے ٹرینڈ کرنا مشکل ہے؟ کروڑ لوگوں میں سے چند ہزار لوگوں کو ٹرینڈ کیاگیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان ان لوگوں کی ٹریننگ کررہا تھا،ان لوگوں کو پیٹرول بم بنانے کے طریقے بنانے سکھائے جارہے تھے، ان کے احتجاج کا طریقہ کار پورے ملک میں ایک جیسا ہے، عمران خان نے کہا تھا کہ پورے ملک نے ہمارا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا، انہوں نے احتجاج نہیں کیا بلکہ دکانوں اور مویشی منڈیوں کو لوٹا، کئی جگہوں پر بینکوں کو بھی لوٹنے کی کوشش کی گئی۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ اس طرح کی دہشت گردی کی سیاست کی اجازت نہیں دی جائے گی، عمران خان ویڈیو میسج میں کارکنان کو پیغام دیتا رہا،اسی کی ایما پر لوگوں کے گھروں اور املاک کو نقصان پہنچایا گیا، اس دہشت گرد جماعت نے ملک بھر میں فسادی تیار کیے، قوم کو عمران خان فتنے کی شناخت ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح کا ریلیف عمران خان کو دیا گیا ایسا ریلیف کسی کو نہیں ملا، اگر اس کو یہ ریلیف نہ ملتا تو اب تک یہ فتنہ بوتل میں بند ہوچکا ہوتا۔ اس فتنے نے اپنی شناخت کروا دی ہے، اس تمام صورتحال پر عمران خان کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا اور کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ کوئی سیاسی جماعت یا سیاسی کارکن نہیں ہیں، یہ ایک مخصوص مائنڈ سیٹ ہے، جس کے اندر نفرت، عناد، گھیراؤ جلاؤ، میں چھوڑوں گا نہیں کسی کو اور میں ماردوں گا کا کلچر ہے، اس نے جو سرمایہ کاری کی ہے وہ صاف نظر آرہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں سیاست میں کتنی تلخی رہی، کسی زمانے میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان سیاسی اختلافات رہے لیکن ہم کبھی نہ ایک دوسرے کے گھروں پر پہنچے مگر تند و تیز سیاسی بیانات دیتے رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -