تازہ ترین

دھمکی، پرتشدد احتجاج کیا تو 25 مئی سے زیادہ برا حال ہوگا، رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ دو نمبر الٹی میٹم کوئی تسلیم نہیں کرے گا دھمکی اور پرتشدد احتجاج کیا تو 25 مئی سے زیادہ برا حال ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے فیصل آباد بریگیڈیئر خالد شہید کے اہلخانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہتے ہیں 13 اگست کو جلسہ کرینگے پھر ایک ماہ کا الٹی میٹم دینگے، دو نمبر الٹی میٹم کوئی تسلیم نہیں کریگا، پُرامن جلسے اور احتجاج آپ کا آئینی حق ہے لیکن اگر دھمکی اور پرتشدد احتجاج کیا تو 25 مئی سے زیادہ برا حال ہوگا۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے لسبیلہ واقعے کیخلاف سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلایا ان نشاندہی ہو گئی ہے، سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلانے والے گمراہی کا شکار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی اے کی سربراہی میں ایک انکوائری ہو رہی ہے۔ اس میں جس پر بھی جرم ثابت ہوگا مقدمہ درج اور گرفتاری بھی ہوگی۔ عمران خان نے تو توشہ خانہ کا کچھ بھی نہیں چھوڑا۔ توشہ خانہ پر ریفرنس دائر ہونے کی دیرہے یہ بچ نہیں سکتے۔

Comments

- Advertisement -