لاہور:وزیرقانون پنجاب راناثنااللہ کاکہناہےکہ پختون ہمارے بھائی ہیں ان کوپنجاب میں رہنے کا اتنا ہی حق ہےجتنا دوسروں کوہے۔
تفصیلات کےمطابق لاہور میں میڈیاسے بات کرتے ہوئےوزیرقانون راناثنااللہ کا کہناتھاکہ سرچ آپریشن میں عام شہری کوبھی کچھ مشکل سےگزرناپڑتاہےاس صورت حال پرشہریوں سےمعذرت چاہتےہیں۔
راناثنااللہ نےکہاکہ کوشش ہوگی سرچ آپریشن میں شہریوں کی عزت کوملحوظ رکھاجائےجبکہ سندھ اورکےپی کےمیں کچھ لوگ پوائنٹ اسکورنگ کررہےہیں۔انہوں نےکہاکہ امیرمقام کویقین دلاتاہوں ان کےخدشات دورکرنےکی کوشش کریں گے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن رہنما امیرمقام کا کہناتھاکہ ملک میں دہشت گردی کےواقعات کی مذمت کرتےہیں۔انہوں نےکہاکہ پختون اپنے ہی ملک میں آئی ڈی پیزبنےاوراپنےگھرچھوڑے۔
امیرمقام کا کہناتھاکہ وزیراعلیٰ پنجاب نےاعتراف کیاپختونوں نےبہت قربانیاں دیں،انہوں نےکہاکہ دہشت گردکاکوئی مذہب اورنسل نہیں ہوتی۔
انہوں نےکہاکہ مسلم لیگ ن پورےملک کی نمائندگی کرتی ہے،خیبرپختونخوا میں بھی مسلم لیگ ن دوسری بڑی جماعت ہے۔
مسلم لیگ(ن) چھوٹے صوبوں کو اہمیت نہیں دیتی‘مولابخش چانڈیو
واضح رہےکہ دوروزقبل پیپلزپارٹی کےرہنما مولابخش چانڈیو کا کہناتھاکہ کچھ لوگ سیہون گئے لیکن درگاہ لعل شہبازقلندر نہیں گئے۔ان کاکہناتھاکہ مسلم لیگ(ن) چھوٹے صوبوں کو اہمیت نہیں دیتی۔