بدھ, مئی 13, 2026
اشتہار

گنڈاپور بانی کو ناراض نہیں کررہے، حکومت کو بھی خوش رکھ رہے ہیں، رانا ثنا اللہ

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور بانی کو ناراض نہیں کررہے حکومت کو خوش رکھ رہے ہیں۔

پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور راننا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی کی ملاقاتیں بھی ہوتی ہیں، ملاقات نہ کروانے کا ڈرامہ بھی ہوتا ہے، اگتر ملاقاتیں نہیں ہوتیں تو ایکس پر لمبے بیان کہاں سے آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور بانی کو ناراض نہیں اور حکومت کو بھی خوش رکھنا چاہےت ہیں۔

یہ پڑھیں: پی ٹی آئی کے اندر منافق لوگ موجود ہیں، علی امین گنڈاپور

ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سرحد پار سے آنے والے پاکستان کے مخالف ہیں، ایسے خوارج کی حمایت کرنے والے کہتے ہیں آپریشن نہ کریں، پی ٹی آئی کے لوگ اپنے حلقے میں شہید ہونے والے جوانوں کے گھر تک نہیں جاتے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ ہروقت دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہوتے ہیں، پاکستان توڑنے والوں کی حمایت کرنے والوں کو پھر کس قسم کی اجازت دی جائے۔

ایشیا کپ سے متعلق رانا ثنا نے کہا کہ پاکستان نے میچ ریفری کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے، بھارت کو ایسی گری ہوئی حرکت نہیں کرنی چاہیے تھی، کھیلوں کو سیاست کے میدان سے دور رکھنا چاہیے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں