اداروں کے درمیان بات چیت کے لیے دیگر ذرائع بھی موجود ہیں، رانا ثنا اللہ rana-sana
The news is by your side.

Advertisement

سویلین بالا دستی کے بغیر معاملات نہیں چل سکتے، رانا ثنا

لاہور : وزیرِ قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ادارے ٹوئٹ کے ذریعے بات چیت نہیں کرتے اس کے لیے پہلے ہی سے طریقہ کار وضع ہے،سویلین بالا دستی کے بغیرمعاملات نہیں چل سکتے۔

ڈان لیکس نوٹی فکیشن پر پیدا ہونے والی صورت حال پر ردعمل دیتے  ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹوئٹ سے پیچیدگیاں پیدا اسی لیے ہوئی ہیں کہ اداروں کے درمیان معاملات ٹوئٹ پر طے نہیں ہوتے بلکہ اس کے لیے باقاعدہ طریقہ کار وضع ہے۔

انہوں نے کہا کہ سویلین بالا دستی کے بغیرمعاملات نہیں چل سکتے اب منظرنامہ تبدیل ہورہا ہے اور جب کہ وزیراعظم ہاؤس نے ڈان لیکس کا نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا بلکہ سفارشات کی منظوری دی ہے۔

صوبائی وزیرقانون رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی سے متعلق خبر کی اشاعت حساس معاملہ جس کے ذمہ داروں کا تعین ہوچکا ہے اور وزیراعظم نے تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کو منظور کرتے ہوئے تادیبی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اداروں کے درمیان ہم آہنگی اور خوشگوار تعلقات کے خواہاں نہیں اسی لیے معمولی باتوں کا بتنگڑ بنا کر معاملے کو اچھالا جاتا ہے تاکہ ملک میں بحران اور انتشار کی سی کیفیت برقرار رہے جس سے غیر جمہوری قوتیں فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں