منگل, جون 16, 2026
اشتہار

کراچی کے لیے الگ بلدیاتی نظام، ورنہ نئے انتظامی یونٹس بنا لیں، رانا ثنا اللہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (4 جون 2026): وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں الگ بلدیاتی نظام بنانا ہوگا۔

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آن مائی ریڈار میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے معاملات انتہائی تشویشناک ہیں، جس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے لیے الگ بلدیاتی نظام بنانا اور بلدیاتی اداروں کو اختیار دینا ہوں گے، اگر ایسا نہیں کرتے تو نئے انتظامی یونٹس بنا لیں، کیونکہ اس کے بغیر شہر نہیں چل سکتے۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ بلاول بھٹو کی رائے کا احترام ہے، لیکن گلگت بلتستان جا کر صرف تقاریر کرنے سے فنڈز میں اضافہ نہیں ہو سکتا۔ اس معاملے پر بیٹھ کر بات کر سکتے ہیں۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ بلاول اپنی تقریر میں طعنہ وزیراعظم یا اسلام آباد کو دے رہےہیں، ان کی تقریر کے سامنے کراچی کو رکھا جائے تو یہ ساری چیزیں ان کیلیے بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبوں کو اگر 58 فیصد حصہ لینا ہے تو سوشل ویلفیئر کی ذمہ داری بھی اٹھانی پڑے گی۔ بی آئی ایس پی میں بے پناہ کرپشن ہے، اس سے غربت بڑھی ہے، ختم نہیں ہوئی۔ 3 ماہ میں 13 ہزار دینا لوگوں کو بھکاری بنانے والی بات ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں