صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے ساتھ ساتھ سب کی انکوائری ایک ساتھ ہوگی۔ نواز خاندان تو قیام پاکستان سے ہی ارب پتی ہے۔ عمران خان بتائیں کہ 75 کروڑ کس آف شور کمپنی سے لائے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ پاناما لیکس اب اپوزیشن کے لیے چوڑی دار پاجامہ بن گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انکوائری ہوگی تو پھر سب کی ہوگی، کسی مخصوص شخص کے خلاف انکوائری کو قوم تسلیم نہیں کرے گی۔
وزیر قانون پنجاب کا کہنا ہے کہ میاں صاحب کیا بتائیں گے کہ وہ ارب پتی کیسے ہوگئے۔ وزیر اعظم کے بچوں کے دادا بھی ارب پتی تھے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے امکانات پہلے ہی بہت معدوم ہیں۔ عمران خان 75 کروڑ کہاں سے لائے۔ کس آف شور کمپنی سے لائے۔ جہانگیر ترین کے بیٹوں کی آف شور کمپنیاں بھی سامنے آچکی ہیں۔
رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ قرض معاف کروانا، حج فراڈ، رینٹل پاور کرنے والے قوم کے سامنے ہیں۔ عوام 2018 میں ووٹ کی پرچی سے سزا اور جزا دیں گے۔