نذرگوندل پی ٹی آئی میں شامل ہوئے توعمران خان کوسیاست چھوڑدینی چاہیے، رانا ثناء اللہ pti
The news is by your side.

Advertisement

نذرگوندل پی ٹی آئی میں شامل ہوئے توعمران خان کوسیاست چھوڑدینی چاہیے، رانا ثناء اللہ

لاہور : صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگر پیپلزپارٹی کے سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرتے ہیں توعمران خان کواستعفی دے دینا چاہئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مشال خان کا قتل منصوبہ بندی کے تحت ہوا اور پولیس اس معاملے کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہی اس واقعہ نے کے پی کے حکومت کی قلعی کھول دی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے سوال کیا کہ یہ کون سا نیا پاکستان ہے؟ اور کہاں گئی تبدیلی؟ کہ اسٹیٹس کو کے نمائندے اور پیپلزپارٹی کے سابق وفاقی وزیر نذرمحمد گوندل پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکررہے ہیں۔

نہال ہاشمی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نہال ہاشمی کا جرم جوش خطابت تھا اورمسلم لیگ (ن) نے سیاسی کارکن کا سیاسی قتل کیا ہے۔


*پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نذر گوندل کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ


رانا ثناء اللہ نے کہا کہ استعفی لینے پر بھی کہا گیا کہ یہ سازش ہے اورایک ڈرامہ ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ احتساب دیا ہے اور آج بھی دے رہی ہے۔

حسین نوازکی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے وقت انتظار گاہ میں بیٹھے ہوئے تصویر جاری ہونے پررانا ثناءاللہ نے کہا کہ تصویر کا معاملہ عوام کے سامنے لانا چاہئے اس تصویرکو شریف فیملی کی تضحیک کے لیے استعمال کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین زیادہ خوش نہ ہوں کیوں کہ ضرورت پڑی تو قطری شہزادہ کود جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے یا ویڈیولنک کے زریعے بیان دے سکتے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں