The news is by your side.

Advertisement

دہشت گرد سرحد پارجب کہ سیاسی دہشت گرد ملک میں موجود ہیں، رانا ثناءاللہ

لاہور : صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے دہشت گرد سرحد پارموجود ہیں جوکہ پاکستان کواقتصادی قوت بننےسےروکنا چاہتے ہیں اور اس ایجنڈے کو سیاسی دہشت گرد بھی تقویت دیتے ہیں۔

وہ لاہور دھماکے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہ ابتدائی تحقیقات سے لگتا ہے کہ دھماکا خود کش تھا جس میں 25 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے جب کہ 50 سے زائد زخمی ہیں جنہیں بہترین طبی امداد دی جا رہی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ دہشت گرد سرحد کے پار بیٹھا ہے جو اپنے نام بدل بدل کر آتا ہے اور ملک میں خوف و دہشت پھیلانا چاہتا ہے یہ کبھی طالبان ہوتے ہیں تو کبھی داعش تو کبھی جماعت الاحرار کے نام سے سامنے آتے ہیں لیکن اصل میں سب ایک ہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک میں بیٹھے دہشت گردوں کو ملک میں موجود سیاسی دہشت گردوں کی مدد حاصل ہے جو ملک کوترقی کی راہ میں گامزن ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے اور جمہوریت کے خلاف سازشیں کرتے ہیں تاکہ ملک عدم استحکام کا شکارہو۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مکار مولوی ، پنڈی کا شیطان اور عمران خان کو منہ توڑ جواب عوام دیں گے اور 2018 میں یہ لوگ مکمل طور پر سیاسی یتیم ہو جائیں گے اور یہ لوگ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے کیوں کہ سیاسی دہشت گرد بھی اسی طرح پاکستان کے دشمن ہیں۔


 ارفع کریم ٹاور دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، 53 زخمی


انہوں نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بہترین کام کیا ہے جس کے باعث دہشت گردی کے خلاف 90 فیصد کامیابی حاصل کی ہے اور انشاءاللہ اپنے عزم اور حوصلے کے بدولت جلد ان دہشت گردوں کا سر کچل کر دہشت گردی کو جڑ سے ختم کردیں گے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ دھماکےکی نوعیت معلوم کی جارہی ہے ابھی تک یہ طے نہیں ہوا ہے کہ دھماکا خود کش تھا یا بارودی مواد استعمال کیا گیا یا پھر ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس نصب کی گئی تھی جیسے ہی تحقیقاتی ایجنسیاں کسی حتمی نتیجے تک پہنچتی ہیں عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں