پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

نوازشریف سیاسی پیرہیں، کسی دوسرے پیر کے کہنے پرمستعفی نہیں ہوں گا، رانا ثناء

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ میرے سیاسی پیر نواز شریف ہیں چنانچہ میں کسی اور پیر کے کہنے پر مستعفی نہیں ہوں گا.

وہ اے آر وائی نیوز سے بات کر رہے تھے، وزیر قانون رانا ثنا نے واضع کیا کہ میں کسی پیرکے کہنے پر وزیر نہیں بنا تھا بلکہ نواز شریف نے مجھے وزیر بنایا ہے البتہ اگر وہ کہیں گے تو میں ضرور مستعفیٰ ہو جاؤں گا اور کسی کے کہنے پر تو کبھی مستعفی نہیں ہوں گا.

رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پیرحمید الدین سیالوی بزرگ ہستی ہیں اور عمر رسیدہ و پیر شخصیت ہونے کی وجہ سے اُن کا احترام کرتا ہوں تاہم پیرصاحب کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلائی جا رہی ہے اور علاقے میں اُن کی حیثیت کو استعمال کیا جارہا ہے جس پر سیالوی صاحب کو سوچنا چاہیئے.

انہوں نے کہا کہ سیال شریف کی درگاہ کا احترام جگہ لیکن پیرحمید الدین سیالوی کی مخالفت سے مسلم لیگ (ن) کو کوئی فرق نہیں پڑے گا کیوں کہ گزشتہ برس پیرحمید الدین سیالوی صاحب کی مخالفت کے باوجود ہمارا ایم این اے الیکشن جیتنے میں بآسانی کامیاب ہوگیا تھا.

ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ طاہرالقادری کو چاہیے کہ وہ باقر نجفی رپورٹ کو تحمل سے پڑھیں جس میں یہ کہیں نہیں لکھا ہوا ہے کہ فائرنگ میرے حکم پرکی گئی تھی یا وہاں جو کچھ ہوا اُس کا ذمہ دار میں ہوں.


 پیرحمید الدین سیالوی کا نواز لیگ سے علیحدگی کا اعلان


 خیال رہے سیال شریف کی روحانی شخصیت حمید الدین سیالوی نے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا جس کی عدم منظوری کے بعد انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے حامی اراکین اسمبلی کے استعفوں سے متعلق عنقریب ایک جلسہ عام میں اعلان کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں