تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پوری رات قوم پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کرانے والے رانا ثنا اللہ ایوان میں سوتے رہے

پوری رات قوم پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کرانے والے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں نیند پوری کرتے رہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پوری رات قوم پر شلینگ اور لاٹھی چارج کرانے والے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنی نیند پوری کرتے رہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اوورسیز سے ووٹ کا حق واپس لینے اور نیب قوانین میں ترامیم کے بل منظوری کے بعد وزیراعظم شہباز شریف جب اجلاس میں اظہار خیال شروع کیا تو پورا متوجہ تھا لیکن ٹی وی اسکرین پر کئی بار دیکھا گیا کہ وزیراعظم کے نشست کے قریب ہی بیٹھے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خواب خرگوش کے مزے لیتے رہے۔

وزیراعظم کے خطاب کے دوران کئی بار شرکا نے ڈیسک بھی بجائیں تاہم یہ شور بھی ان کی گہری نیند میں خلل نہ ڈال سکا اور وہ مزے سے اپنی نیند پوری کرتے رہے۔

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کیا گیا تھا جہاں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نہ صرف اسلام آباد بلکہ ملک بھر سے پی ٹی آئی کی ریلیوں اور جلوسوں کی مانیٹرنگ کرتے رہے تھے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ڈی چوک پر موجود عوام رات بھر آنسو گیس کی شیلنگ کا سامنا کرتے رہے، صبح ہوتے ہی پولیس کی جانب سے ایک بار پھر شیلنگ کی گئی، تاہم شیلنگ رکتے ہی عوام پھر ڈی چوک پر جمع ہو گئے۔

 مزید پڑھیں: آزادی مارچ جناح ایونیو پہنچ گیا، ڈی چوک پر رات بھر شیلنگ

ڈی چوک پر پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی بد ترین شیلنگ کی گئی، جس سے ڈی چوک دھویں کے بادلوں میں چھپ گیا، صبح ہوتے ہی پولیس نے آنسو گیس شیل کی نئی کھیپ منگوا لی تھی، تاہم عوام ڈی چوک پر ڈٹے ہوئے ہیں اور اپنے قائد عمران خان کی آمد کا انتظار کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -