The news is by your side.

Advertisement

چند گھنٹوں کے گورنر موصوف شرافت سے گھرچلے جائیں، وزیرداخلہ کی وارننگ

اسلام آباد : وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے خبردار کیا کہ چند گھنٹوں کے گورنر موصوف شرافت سے گھرچلے جائیں، مزید اپنی عزت خراب نہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے صدر عارف علوی اور گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ کو خبردار کردیا اور کہا کہ چند گھنٹوں کے گورنر موصوف شرافت سے گھرچلے جائیں، اپنی عزت مزید خراب نہ کریں تو بہتر ہوگا۔

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ صدر اور گورنرپنجاب ایساکام نہ کریں کہ تاریخ تھوتھوکرتی رہے ، صدر وزیراعظم کی ایڈوائس کے پابند ہیں اور اس سےہٹنا آئین شکنی ہوگی۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ صدر ،گورنر پنجاب آئین ،سپریم کورٹ کے حکم پر چلیں اور کسی بھی خلاف ورزی سے باز رہیں کیونکہ سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے صدر کے پاس کوئی ریذیڈیول پاورز نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمانی جمہوریت میں صدرکامنصب علامتی ہے،ویٹوکا اختیارنہیں، ایوان صدرپی ٹی آئی سیکریٹریٹ نہیں، غلام نہ بنیں، آئین پر چلیں۔

عمرچیمہ جاتے جاتے نیا گندگھولنے سے باز رہیں ، آئین سے ہٹنے والوں کو آئین، عدالت اور عوام کی سزا کیلئے تیار رہنا ہوگا۔

رانا ثنا کا مزید کہنا تھا کہ شیخ رشید خون خرابہ ہونے والا بیان واپس لیں ورنہ ان کو لال حویلی کے باہر باندھ دیا جائے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں