‘راناثنااللہ کو اسلاموفوبیا پر بنیادی معلومات بھی نہیں’

سابق وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ راناثنااللہ کو اسلاموفوبیا پر بنیادی معلومات بھی نہیں ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ راناثنا اللہ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے امریکی رکن کانگریس الہان عمر کی ملاقات پر سوالات اٹھائے ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی عہدیدار سے ملاقات سازش ہے یا مداخلت قوم کو جواب دیں، رکن کانگریس الہان عمر سے ملاقات میں کون سی سازش پر بات ہوئی، اپوزیشن کی امریکیوں سے ملاقات کو سازش کہنے والا اب جواب دے۔
رانا ثنااللہ کو اسلاموفوبیا پربنیادی معلومات بھی نہیں ہیں۔ دنیا میں بسنے والے مسلمان کس دکھ اور کرب میں ہیں ان کو اس کا اندازہ ہی نہیں وہ عمران خان سے الہان عمر کی ملاقات پر طنز فرما رہے ہیں، اگر انھیں اس اہم معاملے کی نزاکت کا تھوڑا سا بھی احساس ہوتا وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 20, 2022
وزیرداخلہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ راناثنااللہ کو اسلاموفوبیا پر بنیادی معلومات بھی نہیں ہیں دنیامیں بسنے والے مسلمان کس دکھ میں ہیں ان کواس کا اندازہ نہیں۔
فوادچوہدری نے کہا کہ راناثنااللہ عمران خان سے الہان عمر کی ملاقات پر طنز کر رہے ہیں ان کو معاملےکی نزاکت کا احساس ہوتاوہ ذمہ داری کامظاہرہ کرتے۔