اتوار, اپریل 12, 2026
اشتہار

پی ٹی آئی کیلئے ڈیل یا ڈھیل کی کوئی گنجائش نہیں ، رانا ثنااللہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر اور سینٹر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کیلئے ڈیل یا ڈھیل کی کوئی گنجائش نہیں، ایک ہی راستہ پارلیمنٹ اور سیاسی ڈائیلاگ ہے اور کوئی راستہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر اور سینٹر رانا ثنا اللہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا سیاسی سائیڈ پر پی ٹی آئی کے لئے ہماری آفر موجود ہے ، پی ٹی آئی سیاسی جماعت کا رویہ اپنائیں اور پارلیمنٹ میں کردار اداکرے۔

وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پورا زور لگایا ہے کہ 2018کی طرح ان کودوبارہ ایوان تک پہنچایاجائے لیکن پی ٹی آئی کیلئے کسی قسم کی ڈیل یا ڈھیل دستیاب نہیں ہے، اگر یہ اسی راستے پر چلے تو ان کیلئے مشکل ہوجائے گا، یہ لوگ اسی رویے کیساتھ ملکی سیاست میں حصہ نہیں لے سکتے۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کیلئے ڈیل یا ڈھیل کی کوئی گنجائش نہیں، رہائی فورس ان کی ناکام ہوگی ،ایسا اقدام بہت نقصان پہنچائے گا، پی ٹی آئی اپنی روش سے باہر نہ آئی تو ملکی سیاست میں اپنا کردار کھوبیٹھے گی۔

رانا ثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی تماشا بنانے کی پوزیشن میں نہیں،8فروری کا پہیہ جام سب نے دیکھ لیا، فورس کا اعلان بھی احمقانہ ہے ، اس سوچ سے یہ اپنے لئے اسپیس ختم کررہےہیں، ان کے پاس ایک ہی راستہ پارلیمنٹ اور سیاسی ڈائیلاگ ہے اور کوئی راستہ نہیں۔

عمران خان کے علاج کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے جو تاریخ اور وقت دیا اس کے مطابق بانی کا علاج ہورہاہے ، سینئر ڈاکٹر نے کل بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کیا اور تسلی بخش رہا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں