بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

’ایران کسی صورت مسلمان ممالک خاص طور پر سعودی عرب کو ٹارگٹ نہ کرے‘

اشتہار

حیرت انگیز

مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ہماری قیادت پوری طرح سے مسلم ممالک کیساتھ رابطے میں ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی کل ایرانی صدر سےگفتگو ہوئی اسی سلسلے میں سعودی عرب بھی گئے، سعودی عرب کیساتھ ہم دفاعی معاہدے میں ہیں اورہم اس کے پابند ہیں امید ہے کل کے سعودی قیادت اور ایرانی صدر سے گفتگو کے بعد معاملات بہتر ہوں گے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ سعودی عرب کی اچھی پالیسی ہے کہ خود ری ایکٹ نہیں کر رہے ایران کسی صورت مسلمان ممالک خاص طور پر سعودی عرب کو ٹارگٹ نہ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان پر قبضہ یا نقصان نہیں چاہتے ہم تو اپنا نقصان ہونے سے روکنا چاہتے ہیں۔

گورنر سندھ کی تبدیلی سے متعلق انہوں نے کہا کہ طے ہوا تھا کہ بلوچستان اور سندھ کا گورنر ن لیگ سے ہو گا ایم کیوایم سے کبھی یہ وعدہ نہیں تھا کہ گورنر سندھ ایم کیوایم کا ہو گا، کامران ٹیسوری نگران حکومت سے چلے آرہے تھے تو فوری تبدیل کرنا ضروری نہیں سمجھا، معاملات ٹھیک چل رہے تھےتوکامران ٹیسوری کوتبدیل کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی اب ایسی صورتحال پیدا ہوئی کہ گورنرسندھ کو تبدیل کرنا پڑا۔

مشیر نے کہا کہ کامران ٹیسوری کا تقرر نگران سیٹ اپ میں ہوا تھا انوارالحق کاکڑ بتا سکتے ہیں کامران ٹیسوری کا تقرر کس کی سفارش پر ہوا تھا، گورنر کی تبدیلی سے متعلق ایم کیوایم سے طریقے اور سلیقےسے بات ہوتی رہی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں