جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

نواز شریف کے طلب کرنے پر رانا ثنا اللہ لندن روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مسلم لیگ کے قائد نواز شریف کے طلب کرنے پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ لندن روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نجی ایئرلائن کے ذریعے لندن روانہ ہوگئے ، نواز شریف نے پنجاب کی سیاسی صورتحال پر راناثنااللہ کو لندن بلایا ہے۔

نواز شریف سے ملاقات میں پارلیمانی بورڈ تشکیل دینے اور پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔

نواز شریف رانا ثنا اللہ سے پنجاب میں سیاسی محاذ پر ناکامی کی وجوہات طلب کریں گے۔

خیال رہے ن لیگی رہنماؤں نے دعوے کئے تھے کہ پرویزالہٰی اعتماد کا ووٹ حاصل نہیں کرسکیں گے لیکن ان دعوؤں کے برعکس وزیراعلیٰ پنجاب نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا تھا۔

یاد رہے اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے پر نواز شریف اور ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز پارٹی کی صوبائی قیادت پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں