اتوار, مئی 17, 2026
اشتہار

راناثنااللہ کو بڑے عہدے کی پیشکش

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ن لیگ کو پارلیمانی و قانونی امور چلانے کیلئے تجربہ کار وزیر یا مشیر کی تلاش ہے۔

ذرائع کے مطابق راناثنااللہ نے فوری طور پر پنجاب حکومت کا کوئی بھی عہدہ لینے سے معذرت کر لی ہے۔ راناثنااللہ کو پارٹی قیادت سینئر مشیرِقانون و پارلیمانی امور کا عہدہ آفر کر چکی ہے۔

رانا ثنااللہ نے مشاورت اور سوچنےکےلیے وقت مانگا ہے اور وہ پنجاب حکومت میں کوئی عہدہ لینا نہیں چاہتے۔

پارلیمانی امور کیلئے وزیرخزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان کو پارلیمانی امور کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے۔ ضمنی انتخابات کے بعد پنجاب کابینہ میں توسیع کی جائےگی۔

پاکستان مسلم لیگ ن نے پاکستان پیپلز پارٹی کو حکومت میں شمولیت کی دعوت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت اہم لیگی رہنما پیپلز پارٹی سے بات کر کے انھیں حکومت میں شمولیت کی ایک بار پھر دعوت دیں گے، پیپلز پارٹی کو حکومت میں شامل کرنے کا فیصلہ اپوزیشن الائنس کے بعد کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ میں شمولیت سے متعلق منقسم رائے رکھتی ہے، ایک سینئر پی پی رہنما نے بتایا کہ اس سلسلے میں‌ پارٹی ارکان کی رائے ابھی تقسیم ہے، اگرچہ حکومت میں شمولیت کی دعوت کے سلسلے میں اشارے ملے ہیں لیکن جب باقاعدہ بات ہوگی تو پارٹی کے اندر اس پر مشاورت کی جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں