تازہ ترین

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...
Array

‘ارشد شریف کی والدہ سمجھتی ہیں کوئی اور طریقہ کار ہونا چاہیے تو رہنمائی فرمائیں’

اسلام آباد : وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ارشدشریف کی والدہ کا مطمئن ہوناضروری ہے، وہ سمجھتی ہیں کوئی اور طریقہ کار ہونا چاہیے تو رہنمائی فرمائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ارشد شریف کیس میں انکوائری کمیشن بنانا اور معاملے کی تہہ تک پہنچنا حکومتی ذمہ داری ہے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ کوئی صحافی یا تنظیم انکوائری کمیشن میں شامل ہوناچاہے تو حکومت تعاون کرے گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ارشدشریف کی والدہ سمجھتی ہیں کہ کوئی اور طریقہ کار ہوناچاہیے تو ہماری رہنمائی فرمائیں، ارشد شریف کی والدہ ہماری ماؤں کی طرح ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ارشدشریف کی والدہ کا مطمئن ہوناضروری ہے ، وہ اگر کسی اور طرح سے تحقیقات کرانا چاہتی ہے تو تیار ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ارشد شریف کی والدہ کویقین دلاتاہوں کمیشن کی درست رپورٹ سامنے لائیں گے، اس انکوائری پر بھی اگراعتراض ہوا تو وہ بھی اعتراض دور کیا جائے گا۔

انھوں نے بتایا کہ عبدالشکورپراچہ بہت ہی سینئرجج ہیں، ان کے ساتھ ایسے لوگوں کو شامل کیا گیا ہے جو تجربہ کار ہیں، چاہتے ہیں فیملی کو پوری طرح تسلی ہو ان کے پیارے کے ساتھ کیا اور کیوں ہوا۔

Comments

- Advertisement -