ہفتہ, نومبر 2, 2024
اشتہار

سربراہ پی ٹی آئی جھوٹا شخص ہے کبھی کچھ کہتا ہے کبھی کچھ کہتا ہے، رانا ثنااللہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ سربراہ پی ٹی آئی جھوٹا شخص ہے کبھی کچھ کہتا ہے کبھی کچھ کہتا ہے، گرفتاری نہ دینے کا فیصلہ کس کے کہنے پر کیا تھا امریکا یا نواز شریف کے کہنے پر؟

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ اجلاس کے بعد رہنما رانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے ورکرز اور رہنماؤں کاشکرگزارہوں، ایسےایسےلوگ تھےجو35اور40سال سےن لیگ سےوابستہ ہیں، سب نےاپنی اپنی بات کی کسی نےکسی کیخلاف کوئی بات نہیں کی، یہ ہمارے لئےانتہائی خوشگوارماحول تھا۔

رانا ثنااللہ نے پارلیمانی بورڈ اجلاس کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ 122 لوگوں کا انٹرویو کیا ہے، بورڈ نے ابتدائی ڈسکشن کرلی ہے، کے پی ڈویژن سے متعلق پارلیمانی بورڈ انٹرویو کرےگا، بدھ کو بلوچستان کے امیدواروں کا انٹرویو ہوگا۔

- Advertisement -

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ن لیگ پوری طرح الیکشن کے لئےتیارہے، ن لیگ کےورکرز،سپورٹرزپوری طرح پرزورہیں، جو وعدہ 21 اکتوبر کو نواز شریف نے قوم سے کیا وہ پورا ہوگا، غریب آدمی کی زندگی مشکل نہیں ناممکن ہوچکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پورا ملک بحران میں مبتلا ہے، انشااللہ پاکستان2017 کی طرح دوبارہ ٹریک پر بڑھے گا، نوازشریف چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے پورے پاکستان جائیں گے۔

رانا ثنااللہ نے بتایا کہ نواز شریف سے ملاقات کیلئےمولانافضل الرحمان تشریف لائےہیں، فضل الرحمان کیساتھ الیکشن اتحاد کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پرسیاسی جماعتوں سےبات چیت ہوسکتی ہے۔

انتخابات کے حوالے سے ن لیگی رہنما نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ کسی گورنر،چیف کمشنریاکسی اورنےنہیں دی، الیکشن کی تاریخ سپریم کورٹ آف پاکستان نےدی ہے، سپریم کورٹ نےسب کےدستخط کرائےہیں، 8فروری کوپاکستان میں عام انتخابات ہوں گے۔

سربراہ پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سربراہ پی ٹی آئی جھوٹا شخص ہے کبھی کچھ کہتا ہے کبھی کچھ کہتا ہے، 9مئی سے پہلے کہہ رہاتھامجھےگرفتارکیاتوفلاں فلاں جگہ جاکراحتجاج کرنا، بتائیں یہ سب کچھ کس نے کہا تھاکہ کہاں کہاں جاکراحتجاج توڑپھوڑکرنی ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ گرفتاری نہ دینےکافیصلہ کس کےکہنےپرکیاتھاامریکایانوازشریف کےکہنےپر؟ جناح ہاؤس میں آگ لگائی گئی ،تمہارا بھانجا جو کر رہا تھا کیا وہ ہم نے کہا تھا، یہ سازش تم نے خود اپنے خلاف کی ہے۔

نو مئی سانحے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی لندن پلان کا شاخسانہ تھا تو کیا 9 مئی کو جو ہوا کیا وہ لندن سے کہا گیا تھا، یاسمین راشد نے لوگوں کو اکٹھے ہونے کا کہا کیا یہ لندن سے کہاگیا تھا، ن کی باتیں اور ٹیپ محفوظ ہیں اداروں کے پاس ہیں، اگر ان کی باتیں سب چلادی جائیں تو یہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، یہ سب ایک ہی ادارے پر جاکر حملہ آورہوئے ،آگ لگانے کاسامان پہلے سے موجود تھا۔

راناثنااللہ نے کہا کہ 9مئی لندن پلان تھا تو بتائیں آپ کو کون فون کرکے کہہ رہا تھا؟ کیا نوازشریف نے کہا تھا کہ میں گرفتارہوا تو فلاں جگہ پر حملہ کریں ؟یہ جھوٹ نہیں چلے گا، جیل میں دیسی مرغی دیسی گھی میں کھا رہاہے، دیواریں گراکر اس کیلئے بیرک کھلی کردی گئی، اسے جیل میں جتنی سہولتیں ہیں ہمیں اس پر اعتراض نہیں۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کام نہ ہو اور جیل میں ایسی سہولتیں ملیں تو بندے کو مستی ہی لگتی ہے، جیل میں اس شخص کو ہر سہولتیں فراہم کی گئی ہیں ، جیل میں بھی گھرکاکھانامل رہاہے، عام معافی توکسی کیلئےبھی نہیں ہونی چاہئے، ملک میں ایسا کام پہلی بار نہیں ہوا،اس سےپہلےبھی یہ کھیل کھیلا جاتا رہا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ سیاسی پارٹیوں میں الحاق پر ابھی کوئی بات چیت شروع نہیں ہوئی، یہ فیصلےپارلیمنٹ کےوجودمیں آنےکےبعدہوتےہیں، جب پارلیمنٹ وجود میں آجائے گی پھر بات کی جاسکتی ہے۔

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ کسی کیخلاف جھوٹےمقدمات بنیں اور اب وہ ختم ہوں تو کیا یہ لاڈلہ پن ہے؟ لاڈلہ تووہ تھاجس کے لئےن لیگ کی چلتی ہوئی حکومت کوختم کیاگیا، لاڈلہ وہ تھا جس کیلئےنوازشریف کونکالاگیااوراس کومسلط کیاگیا۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ن لیگ پر دباؤڈالنے سے پہلے الیکشن کمیشن سپریم کورٹ جائے یا سپریم کورٹ ازخودنوٹس لےگی، یہ کہناکہ نگراں حکومت فنڈز جاری نہیں کررہی تویہ قبل ازوقت ہوگا، جیسےہی نگراں حکومت مطالبہ کرے گی فنڈزجاری ہوجائیں گے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے نواز شریف کی قیادت میں فیصلہ کیا کہ پہلے پاکستان کو بچانے کی جنگ لڑیں گے، پہلے پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے اور غریب کی زندگی آسان کرنے کی جنگ لڑیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں