ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

’میں نے 18قتل کیے تھے تو 15کلو منشیات کا جھوٹا مقدمہ کیوں کیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر داخلہ راناثناللہ نے کہا ہے کہ میرے متعلق روز کہتے ہیں 18لوگوں کا قاتل ہوں میں نے 18قتل کئے تھے تو کیوں مجھے 15کلومنشیات کا جھوٹامقدمہ کیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان ہر کسی کو ننگا کروا رہا ہے ہر کسی پر جنسی تشدد کروا رہا ہے سواتی صاحب نےبھی منتیں کی ہیں شیخ رشیدنےبھی کہاہےکہ صرف تشددتک رکھیے گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بھی آج کل آپ زیادہ یاد کرتے ہیں جب میرا کیس ہوا تھا تو سواتی صاحب علیحدہ مل کر کہتے تھے کہ بڑی زیادتی ہوئی ان سب کو جوعمران خان کہتاہےاسی پرسب لگ جاتےہیں کسی کی جرات نہیں کہ عمران خان کو کہہ سکیں کہ یہ غلط بات ہے جوعمران خان نےکہہ دیا اس پر بےلباس اور مظلوم بن جاتےہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ انکے الزامات کو پوری شدت اور بھرپور پرزور الفاظ میں تردید کرتا ہوں ایف آئی اے نے انتہائی قابل اعتراض ٹوئٹ پردرست مقدمہ درج کیا اعظم سواتی صرف ایف آئی اےکی حراست میں رہے دوران حراست ان کی عزت احترام کا پورا خیال رکھا گیا انہیں گھر کا کھانا ملتا رہا میڈیسن مہیا کی جاتی رہیں۔

راناثناللہ نے کہا کہ چوہدری غلام حسین کیساتھ کوئی کارروائی ہوئی ہے تو میرے علم میں نہیں ان کیساتھ کچھ ہوا ہے تو قانونی رویہ اپنایا جائے گا یقینی دہانی کروں گا کہ چوہدری غلام حسین کیساتھ غلط رویہ نہ ہو۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں