The news is by your side.

Advertisement

عمران خان سے الہان عمر کی ملاقات؛ رانا ثنا اللہ نے سوالات اٹھا دیے

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ راناثنا اللہ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے امریکی رکن کانگریس الہان عمر کی ملاقات پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی عہدیدار سے ملاقات سازش ہے یا مداخلت قوم کو جواب دیں، رکن کانگریس الہان عمر سے ملاقات میں کون سی سازش پر بات ہوئی، اپوزیشن کی امریکیوں سے ملاقات کو سازش کہنے والا اب جواب دے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وہ اب کیوں امریکیوں سے مل رہا ہے، کون سی سازش تیار ہو رہی ہے، اگر آپ نے نہ بتایا تو میں تحقیقات کراؤں گا، قوم کو سچائی کا پتہ چلنا چاہیے، یہ نہ ہو آپ اپنی روایت کے مطابق ایک اور خط سامنے لے آئیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان سے الہان عمر کی ملاقات

انہوں نے کہا کہ قوم کو بھڑکانے والا آج خود امریکیوں سے ہنس ہنس کر باتیں کر رہا تھا، جلسوں میں ”ابسلوٹی ناٹ“ کے نعروں سے قوم کو بھڑکایا، اب امریکیوں سے ملاقات کے لیے ”ابسلوٹی یس“ کیوں کہا؟

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کو اسلاموفوبیا پر بنیادی معلومات بھی نہیں ہیں، دنیا میں بسنے والے مسلمان کس دکھ میں ہیں ان کو اس کا اندازہ نہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ رانا ثنا اللہ عمران خان سے الہان عمر کی ملاقات پر طنز کر رہے ہیں، رانا ثنا اللہ کو معاملے کی نزاکت کا احساس ہوتا وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں