پیر, مارچ 9, 2026
اشتہار

رانا ثنا اللہ نے اپنی گاڑی پر جوتا پھینکے جانے پر ردعمل دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے لاہور میں گاڑی پر جوتا پھینکنے جانے کے واقعے پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

رانا ثنا اللہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ میری گاڑی پر جوتا پھینکے جانے کا مجھے علم نہیں، مجھے تو بعد میں بتایا گیا کہ تحریک انصاف کے ممبر پنجاب اسمبلی کے ڈرائیور نے جوتا پھینکا ہے، موقع پر جو لوگ تھے انہوں نے جوتا پھینکنے والے شخص کی مرمت کی۔

انہوں نے کہا کہ جوتا پھینکنے والے شخص کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کروں گا، وزیر داخلہ کے ساتھ مسلم لیگ (ن) پنجاب کا صدر بھی ہوں اور پارلیمانی پارٹی کے معاملات دیکھنا بھی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ: رانا ثنا اللہ کی گاڑی پر جوتا پھینک دیا گیا

تحریک عدم اعتماد پر وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے پاس ممبران نہیں اور انہیں ہر صورت اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا، عدالت کے اسٹے پر انہوں نے 12 دنوں میں اربوں کی لوٹ مار کی، اگر اعتماد کا ووٹ نہیں لیتے تو نئے چیف منسٹر کا الیکشن ہوگا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان ایک ایشو ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ دونوں کے درمیان معاملہ بہتر انداز میں حل ہو جائے۔

عمران خان کی نااہلی سے متعلق انہوں نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم کے نااہل ہونے کے امکانات 99 فیصد ہیں، ان کی گرفتاری کی ضرورت نہیں، عدالت میں عمران خان کے خلاف کیسز ثابت ہو چکے، انہیں وہاں سے سزا ہوگی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں