پیر, مئی 11, 2026
اشتہار

رانا ثنا اللہ نے بلاول کی بی آئی ایس پی سے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی تجویز مسترد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ  نے بلاول کی بی آئی ایس پی سے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی تجویز مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ بینظرانکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی فہرست میں شامل تمام افراد سیلاب متاثرین نہیں ہیں اس لیئے اس پروگرام کے ذریعے مدد کے حق دار متاثرین کی مدد نہیں ہوسکتی۔

ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران رانا ثنا کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بینظیر روزگار اسکیم یا بینظیر ہنرمند اسکیم میں بدل دینا چاہیئے، اس طرح سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں پیسے دینے سے کسی کا بھلا نہیں ہورہا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اتنے پیسوں سے نہ کسی کا گزارہ ہوتا ہے، نہ کسی کی مشکل حل ہوتی ہے، اس پروگرام میں وسیع تر اصلاحات کی ضرورت ہے، جتنے پیسے بی آئی ایس پی کے ذریعے لوگوں کو دیئے جارہے ہیں اس سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہورہا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر کا بتانا تھا کہ وفاقی بجٹ سے ایک خطیر رقم جارہی ہے، اس پروگرام کو مستحق افراد کا روزگار کا مسئلہ ہمیشہ کے لیئے حل کرنے کے لیئے استعمال کرنا چاہیئے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں