تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

یہ لوگ استعفے دیں، ضمنی الیکشن ہو جائیں گے، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے لوگ تمام اسمبلیوں سے استعفے دیں جس پر ضمنی الیکشن ہو جائیں گے۔

موجودہ ملکی صورتِ حال پر اے آر وائی نیوز کی خصوصی نشریات میں رانا ثنا اللہ نے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کی سمجھ کو دیکھ کر توقع کی جا سکتی ہے کہ ایسے فیصلے ہی کر سکتا ہے، عدم اعتماد تحریک تک اسمبلی جائز تھی اور اس کے بعد ناجائز ہوگئی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا: ’عمران خان عوام کا سمندر لانے اور اسلام آباد پر چڑھائی کے دعوے کرتے رہے۔ وہ توقع کر رہے تھے 10،15 لاکھ لوگ آئیں گے لیکن اس برعکس ہوا۔ فلاپ شو کے بعد عمران خان سے ایسے ہی فیصلے کی توقع تھی۔‘

وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کو سیاسی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا اس لیے اس قسم کا اعلان کیا، انہوں نے ہیلی کاپٹر پر جلسے کا جائزہ لینے کے بعد ردعمل میں ایسا فیصلہ کیا، عمران خان نے ذاتی فیصلہ کیا اور پارلیمانی پارٹی سے مشاورت کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے شک ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی عمران خان کی بات نہیں مانیں گے، عمران خان کے اعلان پر عمل ہو جاتا ہے تو اچھا ہوگا یہ انجام کو پہنچ جائے گا۔

Comments

- Advertisement -