تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

رانا ثنا اللہ نے شہباز شریف کو انٹرنیشنل صادق و امین قرار دے دیا

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کی جانب سے معذرت کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کو انٹرنیشنل صادق و امین قرار دے دیا۔

رانا ثنا اللہ نے اپنے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ الحمد اللہ ایک اور بدنیتی پر مبنی پراپیگنڈا بے نقاب ہو چکا ہے، شہباز شریف انٹرنیشنل صادق و امین ہیں۔

یاد رہے کہ ڈیلی میل نے وزیر اعظم کے بارے میں 14 جولائی 2019 کو ایک مضمون جاری کیا تھا جس میں شہباز شریف پر زلزلہ متاثرین کے فنڈز میں چوری کا الزام لگایا تھا۔

اخبار نے اپنی رپورٹ پر آج معذرت کرلی تاہم ان کے خلاف منی لانڈرنگ اور ٹی ٹی اسکینڈل خبر پر معافی نہیں مانگ لی۔

ڈیلی میل نے لکھا کہ شہباز شریف کے خلاف زلزلہ متاثرین فنڈز میں کرپشن کی خبر پر معذرت خواہ ہیں، شہباز شریف کے خلاف قومی احتساب بیورو کی تحقیقات کی اطلاع دی گئی تھی، بتایا گیا تھا کہ شہباز شریف کے خلاف متاثرین کی رقم میں خوردبرد کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔

اخبار نے کہا کہ نیب نے شہباز شریف پر برطانوی گرانٹ میں کسی غلط کام کا الزام نہیں لگایا۔

Comments

- Advertisement -