منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

نگراں وزیراعلیٰ پردوبارہ مشاورت کی کوئی گنجائش نہیں‘ رانا ثنااللہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا رویہ ہے فیصلہ پہلے کرتی ہے سوچتی بعد میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ پردوبارہ مشاورت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی جیسی غیرسنجیدہ جماعت سے پھرمشاورت نہیں ہوسکتی، اگر انہیں اعتراض تھا توناصر کھوسہ کوکہتی وہ نام خود واپس لیتے۔

وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ نام واپس نہ لیا گیا تورات 12 بجے کے بعد گورنرنوٹی فکیشن جاری کرسکتے ہیں۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا رویہ ہے فیصلہ پہلے کرتی ہے سوچتی بعد میں ہے، قوم دیکھ رہی ہے ملک کا نظام سنبھالنے کی دعویدار جماعت نے کیا کیا۔

انہوں نے کہا کہ باعزت اورایماندار شخص کا نام پہلے خود دیا پھر خود ہی واپس لیا، اتنی شائستگی نہیں ناصرکھوسہ سے درخواست کرتے وہ نام واپس لیتے۔

ناصرسعید کھوسہ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کاعہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیف سیکرٹری پنجاب ناصرسعید کھوسہ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے سابق بیوروکریٹ ناصرسعید کھوسہ کا نام تجویزکرنے سے پہلے ان سے مشاورت نہیں کی گئی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں